پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں574 پوائنٹس کا اضافہ

0 2

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

آج 100 انڈیکس 574 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 804 پر بند ہواہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1208 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح ایک لاکھ 15ہزار 44 رہی۔

بازار میں آج 58کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 32 ارب 50کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 139 ارب روپے کم ہوکر 14 ہزار 222 ارب روپے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.