ویزا شرائط میں نرمی، پاکستانی تجارتی وفد 12 سال بعد بنگلادیش پہنچ گیا

0 4

پاکستانیوں کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کے بعد پاکستانی تجارتی وفد 12 سال کے بعد بنگلادیش پہنچ گیا۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اسلم شیخ کی صدارت میں جانے والے وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 35 سے زائد برآمد کنندگان اور صنعت کار شامل ہیں۔

پاکستانی وفد نے بنگلادیشی وزیر تجارت بشیر الدین سے ملاقات کی جبکہ وفد بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے بھی ملاقات کرے گا۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اسلم شیخ کے مطابق بنگلادیشی وزیر تجارت نے پاکستان سےتجارتی تعلقات کو ترجیح دینےکا کہا ہے۔

دوسری جانب ایف پی سی سی آئی کے سینیئر نائب صدر ثاقب مگوں نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان نے بھی بنگلادیش کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.