ماہر معاشی امور ڈاکٹر اکرام الحق نے کہا ہے کہ 4کھرب کی ٹیکس چھوٹ آج بھی اشرافیہ کیلئے موجود ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹراکرام الحق کا کہنا تھا کہ آج بھی بہت سے ادارے ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، ٹیکس کا سب سے زیادہ بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ہے۔
انہوں مزید کہا کہ کھرب کی ٹیکس چھوٹ آج بھی اشرافیہ کیلئے موجودہے، یہ شارٹ فال بالکل بھی ختم نہیں ہو گا، یہ حکومت ٹیکس اصلاحات کی بجائے الٹی سمت میں جا رہی ہے۔