اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی دن، 100 انڈیکس میں 1904 پوائنٹس کی کمی

0 2

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 1904 پوائنٹس کم ہوکر 114148 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 3903 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 1.09ارب شیئرز کے سودے 32.46 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 204 ارب روپے کم ہوکر 14316 ارب روپے ہے۔

100 انڈیکس مسلسل تیسرے روز منفی بند ہوا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز سے بازار میں بیرونی سرمایہ کاروں نے شیئرز فروخت کیے ہیں، بازار میں ایف بی آر ہدف پورا نہ ہونے کی تشویش بھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.