وفاق نے صرف نومبر میں 1248 ارب روپے کا قرض لیا: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

0 4

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے صرف ماہ نومبر میں 1248 ارب روپے کا قرض لیا۔

اپنے ایک بیان میں مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کا 77 سال کا مجموعی قرض 725 ارب روپے ہے، انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف حکومت نے نومبر کے پہلے 20 دن میں اتنا زیادہ قرض لیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں 1248 ارب روپے قرض کو بھی عطا تارڑ حکومت کی کامیابی قرار دیں گے، پاکستان کا قرض 70 ہزار 400 ارب تک پہنچ گیاجو اپریل 2022 میں ملک پر 43 ہزار 500 ارب روپے کا قرض تھا، اپریل 2022 سے پورے 27 ہزار ارب کا اضافہ ہوا ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے اشتہار کا خرچ اب تک صفر ہے، خواجہ آصف دو چیزوں میں پنجاب، وفاق اور خیبر پختونخوا کا موازنہ کر لیں لگ پتہ جائے گا، اشتہارات خرچ و بیرون ملک سفر کے اخراجات خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاق میں کتنے ہوئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.