وفاقی وزارتوں کے 80 اداروں کی تعداد آدھی اور ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کردی ہیں: وزیر خزانہ

0 3

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ خالی آسامیوں کو 60 فیصد تک ختم کررہے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیوں کو اب تک ختم کردیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ جون 2024 میں وزیراعظم نے وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق کمیٹی بنائی تھی، کمیٹی کا اسکوپ 45 وزارتیں تھی جس میں 400 منسلک ادارے تھے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ وفاقی حکومت کا حجم بتدریج کم کریں، وفاقی وزارتوں کے 80 اداروں کی تعداد نصف کردی ہے، حکومتی اخراجات میں کمی کے اقدامات 30 جون تک مکمل کر لیں گے، خالی آسامیوں کو 60 فیصد تک ختم کررہے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیوں کو ختم کردیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کشمیر،گلگت بلتستان امور اور سیفران کو ضم کیا جائے گا، 80 اداروں کو کم کرکے 40 کررہے ہیں، وفاقی حکومت کے 900 ارب کے خرچ کو کم کرنے کےلیے کام کررہے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ رائٹ سائزنگ کا مقصد صرف اخراجات میں کمی نہیں، کارکردگی بھی بہتر کرنا ہے، اسپتالوں کو وفاقی حکومت کے پاس رکھنے کی کیا وجہ ہے؟ اسپتالوں کو صوبوں کو دے دینا چاہیے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.