شہر رفح پر صیہونی فوج کے شدید ہوائی حملے آج بھی جاری

0 100

غزہ کے شہر رفح پر صیہونی فوج کے شدید ہوائی حملے آج بھی جاری رہے جبکہ غزہ کے وسط میں النصیرات کیمپ پر بھی غاصب فوجیوں نے حملے کئے ہيں۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق جارح صیہونی فوجیوں نے آج صبح شہر رفح کے مشرقی علاقے پر چار مرتبہ ہوائی حملے کئے ہيں- خبری ذرائع نے جنوب مشرقی رفح پر توپخانے کے حملوں کی بھی خبر دی ہے۔

صیہونی فوجیوں نے غزہ کے وسط میں واقع النصیرات کیمپ پر بھی حملہ کرکے پانچ فلسطینیوں کو شہید اور متعدد ديگر کو زخمی کردیا- ریسکیو ٹیمیں اس علاقے میں ملبے کے نیچے دبی ہوئی لاشوں کو باہر نکالنے میں مصروف ہیں- صیہونی فوج نے غزہ کے مرکز میں البریج کیمپ پر بھی ہوائی حملے کئےہيں-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.