پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی بے بنیاد ہے، وزارت خزانہ

0 140

وفاقی حکومت کی جانب سے 30 ستمبر2023 سے پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی کے سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا گیا۔

وزارت خزانہ نے پا نچ ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

پانچ ہزار روپے مالیت کے نوٹ پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی، اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔

نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں اس نوٹیفکشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کے پھیلاؤ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.