مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے، علامہ شیخ ہادی حسین نجفی
پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے نمائندے علامہ شیخ ہادی حسین نجفی نے جمعة الوداع کے موقع پر عالمی یوم القدس کے حوالے سے کہا کہ علمی استعمار نے مخصوص مقاصد کے تحت اسرائیل کا فتنہ عین اسلام کے قلب میں کهڑا کیا اور اسرائیل نے اپنے توسیع پسندانہ عزائم کے تحت قدس کو بهی اپنی لپیٹ میں لے لیا ؛ اسرائیل کی بربریت پراس کے آقا بهی اس کے ساته کهڑے ہیں آج تحفظ کا راگ الاپنے والے ادارے خاموش ہیں بلکہ اسرائیل کے خلاف کوئی قرار داد پاس نہیں ہونے دے ریتے؛ان حالات میں عالم اسلام کی ذمہ داری ہے کہ آج متحد ہوکر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں کهڑے ہوجائیں-
انہوں نے حالیہ دنوں میں فلسطین مسجد اقصٰی میں ہونے والی صہیونی جارحیت اور مسلسل ستر سالوں سے ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور مسلم امہ کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے کوششوں کو تیز کریں۔
انہوں نے امت مسلمہ سے بھی اپیل کی کہ وہ باہم متحد ہو کر اسرائیل کے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور عملی جد و جہد سے فلسطینی بھائیوں کے قتل عام اور اسرائیلی توسیع پسندی کو روکیں۔