مسلمانوں کیخلاف بہت بڑی سازش تیار,عالم اسلام خطرہ میں ہے، آیت اللہ یعقوبی
مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کیخلاف بہت بڑی سازش رچائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے پورا عالم اسلام خطرہ میں پڑچکا ہےاور اس کا اثر پوری امت مسلمہ پر پڑ رہا ہے۔ یہ سازشیں مختلف طریقوں سے کی جارہی ہیں،جیسے کہ میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈہ حقیقی مسلمانوں کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی کوششیں اور اپنےمفادات کیلئے مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو پروان چڑھانا موجودہ حالات کے تحت ہمیں تمام باتوں کو مدنظر رکھنا ہوگا جس انداز میں مسلمانوں کو نشانہ بنا کر اُن کی ریاستوں کو ہتھیانے کی کوششیں کی جارہی ہے یہ چیلنجز نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ انسانیت کے لیے ایک خطرہ ہیں، کیونکہ ان سازشوں کا مقصد صرف مسلمانوں کو ہی نقصان پہنچانا نہیں بلکہ اپنے مفادات کیلئے ہر ایک بھینٹ چڑھانے کی سازش کی جارہی ہے۔
مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات، تفرقہ بازی اور تقسیم در تقسیم کو بڑھاوا دے کر اس سازش کو کامیاب بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس وقت امت مسلمہ کو سب سے زیادہ ضرورت ہے کہ وہ اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔ مسلمانوں کو اپنے اندرونی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک مضبوط اور متحد محاذ پر کام کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنے دفاع کے لیے ایک آواز بن کر کھڑا ہونا ہوگا۔
اسلام ہمیں ظلم کے خلاف کھڑے ہونے، انصاف کے قیام اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ہمیں اپنی طاقت اور اثر و رسوخ کو مثبت طریقے سے استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر میں حقیقت کو اجاگر کرنا ہوگا تاکہ یہ سازشیں ناکام ہوں اور دشمن کی چالوں کودوسری اقوام کو بھی سمجھانے میں آسانی ہو۔
مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ امت مسلمہ آپس میں متحد ہو کر دشمن کی سازشوں کو پاش پاش کر دیں کیونکہ موجودہ تمام تر صورتحال میں مسلمانوں کے درمیان اختلافات اور تفرقہ بازی نہ صرف ہماری اجتماعی قوت کو کمزور کریگی بلکہ عالمی سطح پر ہماری آواز بھی دب کر رہ جائے گی۔
اسلام ہمیں بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، اور قرآن اور حدیث میں بھی مسلمانوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنے اور اتحاد کو فروغ دینے کی تاکید کی گئی ہے۔امت مسلمہ کے اتحاد سے ہی ہم اپنے تمام تر مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔ اسلام میں سب مسلمان ایک دوسرے کے لئے بھائی ہیں، اور اسی بنیاد پر ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔آج کے دور میں عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام مسلمانوں کو اپنی توانائی کو مجتمع کرنا اشد ضروری ہے تاکہ ہم ایک مضبوط اور کامیاب امت بن سکیں۔
مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا ہے کہ اسلام اس وقت اپنے تمام تر فرزندوں کا محتاج ہے یعنی تمام مسلم ممالک کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ صیہونیوں نےگریٹر اسرائیل منصوبہ پر کام شروع کر دیا ہےیہ جنگ نہ صرف فلسطینیوں، لبنانیوں اور شامیوں کیخلاف لڑی جارہی ہے بلکہ تمام مسلم ممالک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اس وقت پورا عالمِ اسلام خطرہ میں ہے اُردن خطرہ میں ہے ، سعودی عرب خطرہ میں ہے یوں کہیے کہ پورے عرب ممالک کو نشانہ بنایا جارہا ہے اس وقت ہمیں اتحاد کے ذریعے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔
مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا ہے کہ صیہونیوں کا’’گریٹر اسرائیل‘‘ منصوبہ ایک سیاسی اور جغرافیائی تصور ہے جس کے مطابق اسرائیل کی سرحدوں کو وسیع کر کے ایک ایسے علاقے میں تبدیل کر کے مسلمان ممالک پر قبضہ کرنے کا خواہاں ہے اور اس کیلئے اُنہوں نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے۔ مسلمانوں کو دشمن کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے فوری طور متحد ہو جانا چاہیے ۔