مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ نجف اشرف کی مرجعیت کو عالم اسلام میں ہمیشہ مرکزی حیثیت حاصل رہی اور یہاں کے مراجع کرام نے تمام مسلمانوں کو متحد رکھنے کیلئے عملی طور پر لوگوں کے اذہان کو اتحاد کی اہمیت کی طرف منتقل کیا۔نجف اشرف کی مرجعیت محض قومی نہیں بلکہ عالمی سطح پر مسلمہ حقیقت کے طور پر آشکار ہے ۔
نجف کی مرجعیت نہ صرف شیعہ مسلمان بلکہ پورے عالمِ اسلام کے اہم مسائل پر گہری نظر رکھتی ہے۔ مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن ہمیں ہمارے ایمان اور عقیدے سے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا مقصد ہماری اسلامی شناخت کو مٹا دینا ہے۔
اس کے لیے ہمیں اپنے عقائد کو مضبوط کرنے، اسلامی تعلیمات کو بہتر طور پر سمجھنے اور ان کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ ہمارا پیغام ہے کہ تمام اُمت مسلمہ کے لیے اتحاد اشد ضروری ہے ایک نہایت اہم اور جامع پیغام ہے جو ہمیں دین اسلام کے بنیادی اصولوں اور اس کی تعلیمات کی طرف راغب کرتا ہے۔
اتحاد کی اہمیت صرف ایک سیاسی یا سماجی ضرورت نہیں، بلکہ یہ ایک اسلامی فریضہ ہے جس کا ذکر قرآن و حدیث میں بار بار آیا ہے۔اسلام میں اُمت مسلمہ کی وحدت کو بہت بڑی اہمیت دی گئی ہے۔ قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:”وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّـهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا” (اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقہ میں نہ پڑو) یہ آیت مسلمانوں کو ایک جسم کی مانند متحد ہونے کی ترغیب دیتی ہے، جہاں ہر مسلمان کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، خواہ وہ کسی بھی خطے، قوم یا طبقے سے تعلق رکھتا ہو۔
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ مسلمانوں کا اتحاد صرف ایک نظریہ نہیں بلکہ عملی طور پر ہماری طاقت اور کامیابی کا ضامن ہے۔ جب اُمت مسلمہ آپس میں متحد ہوتی ہے، تو وہ نہ صرف اپنے داخلی مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے بلکہ دنیا بھر میں اسلام کے پیغام کو مؤثر طریقے سے پھیلانے میں بھی کامیاب ہوتی ہے اور ان کی سیاسی طاقت بڑھتی ہے، جس سے اسلامی ممالک کو عالمی سطح پر عزت اور وقار حاصل ہوتا ہے۔
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ امت کو اپنے حقیقی دشمن کو پہچاننا چاہیے کیونکہ یہ ایک بہت اہم اور گہرا پیغام ہے جو اُمت مسلمہ کی بیداری، حکمت اور یکجہتی کے لیے ضروری ہے۔یہ پیغام ہمیں اس بات کا شعور دلاتا ہے کہ ہمیں اپنے حقیقی دشمن کو پہچانتے ہوئے اُن کے منصوبوں کو سمجھنا چاہیے تاکہ اُن کے بُرے اثرات سے بچا جا سکے۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ امت کا حقیقی دشمن وہ ہے جو ہمارے درمیان اختلافات پیدا کرتا ہے امت کا حقیقی دشمن وہ جو اس وقت ہماری سرزمین یعنی بیت المقدس و فلسطین پر قابض ہے۔
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ ہماری سب سے بڑی دشمن وہ قوتیں ہیں جو مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ فرقہ واریت کا بیج بو کر مختلف مسالک کے درمیان دشمنی اور نفرت پھیلانے والے لوگ، دراصل ہمارے داخلی اتحاد کو کمزور کرتے ہیں۔ اسلام ہمیں یکجہتی، بھائی چارے اور وحدت کا درس دیتا ہے، اور ہمیں ان قوتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے جو اس اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔