آیت اللہ یعقوبی کی سانحہ پارا چنار شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

0 43

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے اپنے درس کے دوران سانحہ پارا چنار کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کرم پارا چنار میں خواتین اور بچوں کو جس بے دردی سے شہید کیا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ عجیب سانحہ ہوا جس میں کم سن بچوں کو بھی بے دردی سے شہید کر دیا گیا اُن شہدا میں ایک بچے کی عمر محض چھ ماہ ہے۔۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے امام مہدی علیہ السلام کے حضور اور شہدائے کرم پاراچنار کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کا مقام بہت بلند ہوتا ہے جس کی قدرومنزلت کا اندازہ دنیا میں لگانا عام انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔اہلبیت علیھم السلام کے فرمودات کی روشنی میں شہداء کی جو قدرومنزلت بیان کی گئی ہے اس سے استفادہ کیا جائے تو ہر انسان شہادت کا طلبگار نظر آئے۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ اس وقت پورا عالم اسلام سانحہ کرم پارا چنار کے سوگ میں ڈوبا ہوا ہے اس دکھ کی گھڑی میں ہم اہلیان پارا چنار کے غم میں برابر کے شریک ہیں ہمارے طرف سےپاکستان میں ہمارے نمائندہ شیخ ہادی حسین ناصری اہلیان پاراچنار کی ہرممکن مدد جاری رکھیں گے اور دفتر کی طرف سے پارا چنار کے مومنین کو جو بھی مدد اور تعاون درکار ہو وہ دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.