امام محمد باقرؑ کی شہادت پر امام زمانہؑ کے حضور تعزیت پیش کرتے ہیں، شیخ محمد الیعقوبی

ہشام بن عبد الملک نے امام محمد باقر علیہ السلام کو زہر کے ذریعہ سے شہید کرا دیا

0 119

نجف اشرف(شوریٰ نیوز) امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر خانوادہ عصمت و طہارت بالخصوص امام العصر محمد مہدی علیہ السلام کے حضور تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے نجف اشرف میں اپنے دفتر میںطلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی معصوم کی علمی حیثیت پر روشنی ڈالنی کسی بھی عام انسان کے بس کی بات نہیں ہے ، کیونکہ معصومین علیھم السلام کے پاس علم لدنی ہوتا ہے وہ بارگاہ الہی سے ہی علمی صلاحیتوں سے بھرپور متولد ہوتے ہیں،حضرت امام محمد باقر علیہ السلام چونکہ امام زمانہ اور معصوم ازلی تھے اس لیے آپ کے علمی کمالات، علمی کارنامے اور آپ کی علمی حیثیت کی وضاحت ناممکن ہے حضرت کا خود ارشاد ہے کہ” علمنا منطق الطیر و اوتینا من کل شئی ” ہمیں طائروں تک کی زبان سکھا گئی ہے اور ہمیں ہر چیز کا علم عطا کیا گیا ہے۔ آپؑ کی والدہ ماجدہ امام حسن علیہ السلام کی بیٹی تھیںاور والد حسین علیہ السلام فرزند ہونے کی وجہ سے آپ ؑپہلے نجیب الطرفین علوی اور فاطمی ہیں۔آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی کا کہنا تھا کہ امام محمد باقر علیہ السلام جتنے زیادہ مقام و مرتبہ کےپر فائز تھے اتنی ہی زیادہ مصیبتوں اور تکالیف میں وقت گزارا امام علیہ السلام نے ہر مصیبت میں تبلیغ ِ دین کا سلسلہ جاری رکھا ۔ہشام بن عبد الملک نے امام محمد باقر علیہ السلام کو زہر کے ذریعہ سے شہید کرا دیا اور آپؑ نے 7 ذی الحجہ 114 ھ کو مدینہ منورہ میں جام شہادت نوش فرما یا اس وقت آپ کی عمر 57 سال کی تھی آپ جنت البقیع میں دفن ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.