خمس کا نصف حصہ یعنی سہم امام لبنان کے متاثرین کیلئے مختص کیا جائے،آیت اللہ یعقوبی
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے لبنان میں صہیونی فوج کے ہاتھوں ہونیوالی متاثرین کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لبنان کے متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے سہم امام یعنی خمس کا نصف حصہ لبنان کے متاثرین کیلئے مختص کیا جائے۔
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ لبنانیوں کیلئےاس وقت ہر طرح کا تعاون و امداد واجب ہے لبنان میں بسنے والے عوام اسرائیلی جارحیت کا شکار ہو رہے ہیں جب کہ اس وقت بین الاقوامی قوانین کی کُھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
صہیونی جارحیت کے دوران وحشیانہ کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں جس کے تحت براہ راست شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں بچے اور خواتین کو بھی بیدردی سے شہید کیا جا رہا ہے اس لیے مومنین اپنے حقوق شرعیہ لبنان کے متاثرین پر خرچ کریں۔
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ ہم اس کٹھن مرحلہ میں صہیونیوں کی ظلم و بربریت کا شکار ہونیوالے عوام کیساتھ کھڑے ہیں اور اس مرحلہ میں مومنین سے جس حد تک ہو سکے وہ لبنان کی ہرممکن مدد یقینی بنائیں کیونکہ اہل لبنان اور لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کو آپ کی مدد کی اشد ضرورت ہے ۔
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ لبنان حماس کی ہمدردی کی وجہ اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن رہا ہے اس وقت سینکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد میں بھی دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے سینکڑوں افراد اپنے گھروں سے محروم ہو کر بے سروسامانی کی کیفیت میں مبتلا ہیں اس تمام تر صورتحال میں اقوام عالم بالخصوص مسلم ممالک صہیونی جارحیت کو روکنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں۔
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو موت اور فنا کے ذریعے مقہور نہ کرتا، "وَلَن تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِیلاً” اور اگر اللہ نے وعدہ نہ کیا ہوتا کہ وہ اپنے بندوں میں سے شہیدوں کا انتخاب کرے گا لبنان کے مجاہدین نے ایک لمحے کے لیے بھی دہشت گردی کے خاتمے اور اس کی تباہ کن لہر کے خلاف کھڑے ہونے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیالبنان میں شہید ہونیوالے رہنماء اسلام اور مسلمانوں کے لیے باعثِ عزت و افتخارہیں اور ایسی مثال ہیں جو اسلامی دنیا کو قائل کرتی ہے کہ ان جیسے افراد کو تربیت کرے۔
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات میں شہید کو اللہ کی راہ میں قربانی دینے والا سمجھا جاتا ہے، جس کی روح اللہ کی طرف سرخرو ہو کر لوٹ جاتی ہے۔ قرآن اور حدیث میں شہید کی فضیلت کو واضح کیا گیا ہے۔شہید کو نہ صرف دنیا میں عزت اور مقام ملتا ہے، بلکہ آخرت میں بھی انہیں جنت کی بشارت دی گئی ہے۔
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ اقوام عالم کی تاریخ میں ایسے دن بھی آ جاتے ہیں جوبے حد ایثار قربانی اور فدا کاری وجا نفشانی کے بغیر خطرات نہیں ٹل سکتے اور عظیم اور مقدس مقاصد نہیں بچ سکتے ، ایسے مواقع پر موٴمن اور فدا کار لوگوں کوآگے آناچا ہیئے اوراپنے خون کی قربانی دے کر آ ئین حق کی حفاظت کرنی چاہیئے اس وقت لبنان کے عوام شدید ترین مشکلات کا شکار ہیں اور دن بدن اُن کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس لیے جس حدتک ممکن ہو سکے متاثرین کی امداد یقینی بنائی جائے۔