عید میلادالنبیؐ منانا ہر مسلمان کیلئے از حد ضروری ہے، آیت اللہ یعقوبی

0 47

 

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ عید میلادالنبیؐ منانا ہر مسلمان کیلئے از حد ضروری ہےسیدالانبیاحضرت محمد ﷺ وہ عظیم ہستی ہیں جن کے دل میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید نازل فرمایا ، میلاد النبی ﷺ 12کو ہو یا 17 ربیع الاول ہم سب کو خوشیاں منانی چاہیں ایک دوسرے کو مبارکباد کہنا چاہیے یہ جو لوگ کہتے ہیں کہ میلاد بدعت ہے اُن کی باتوں کو اہمیت نہ دی جائے ۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں 2ارب سے زائد مسلمان آباد ہیں اگر وہ سب ملکر اس خوشی کو منائیں تو پوری دنیا میں سرورکائنات ﷺ کے حوالے سے ایک مضبوط پیغام پہنچے۔اگر پوری دنیا کے مسلمان ملکر خوشی منائیں تو یہ ایک عظیم فیسٹول بن جائیگاجو پوری دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلے گا یہ ایسا موقع ہے کہ پوری دنیا کو بتایا جائے کہ رسول اکرمﷺ دنیا کیلئے رحمت اللعالمین بن کر آئے ہیں ۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کو جوش و جذبے کے ساتھ منانا ایک خوبصورت روایت ہے۔ یہ دن ہمارے پیارے نبی کی ولادت کی خوشی منانے کے دن ہیں، اور ہمیں ان کی سیرت اور تعلیمات کو اپنانے کا عزم کرنا چاہیے۔ان ایام میں ہمیں نبی کریم ﷺکی زندگی اور سیرت پر گفتگو کرناخصوصی محافل کا انعقاد کرنادرود و سلام پڑھنا چاہیے خیرات اور نیاز و لنگر کا اہتمام کرنا چاہیے تا کہ ہم سب ایک دوسرے کیساتھ مربوط ہوسکیں۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ سیرت النبی ﷺ پر عمل پیرا ہونا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کیونکہ آپؐ کی زندگی کے ہر پہلو سے ہمیں رہنمائی ملتی ہے، چاہے وہ اخلاقیات ہوں، عدل و انصاف، یا دوسرے لوگوں کے ساتھ حسن سلوک۔سیرت النبی پر عمل کرتے ہوئے ہمیں آپ کی عظیم اخلاقیات جیسے صداقت، امانت، اور رحم دلی کو اپنانا چاہیے جبکہ دوسروں کے ساتھ محبت اور شفقت کا برتاؤ کرنا چاہیے۔

علم حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دینا، جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ علم کی طلب ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہےجبکہ مشکلات میں صبر کرنا اور اللہ پر بھروسہ رکھنا ہی سیرت النبی ﷺ کے وہ پہلو ہیں جن سے ہمیں زندگی مشکل ترین راہوں پر چلنے کا سلیقہ آتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.