عالم ِ اسلام امام علی رضاؑ کی ولادت پرخوشی اور مسرت میں ڈوبا ہوا ہے،شیخ یعقوبی

ہمیں امام علی رضا ؑکے معجزات اور کمالات کے ساتھ اُن کی زندگی اور انداز تبلیغ کا بھی مطالعہ کرنا چاہیے

0 170

نجف اشرف(شوریٰ نیوز) ولایت وامامت کے آٹھویں تاجدار امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پرتمام اہل اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس وقت پورا عالم ِ اسلام خوشی اور مسرت میں ڈوبا ہوا ہے ان خیالات کااظہار مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے نجف اشرف میں اپنے دفتر میں مدرسہ کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ امام موسی کاظم علیہ السلام نے لوح محفوظ اور تعین رسول خدا ﷺ کے مطابق آپ کو اسم علیؑ سے موسوم فرمایا، آپؑ آلؑ محمدﷺ میں تیسرے علیؑ ہیںآپ ؑ کا مشہور ترین لقب، رضا ہے آپؑ کو رضا اس لیے کہا جاتا ہے کہ آسمان و زمین میں خداوندقدوس ، رسول اکرمﷺ اور آئمہ طاہرینؑ نیز تمام مخالفین و موافقین آپ سے راضی تھے۔آیت اللہ یعقوبی (دام ظلہ)کاکہناتھا کہ امام علی بن موسیٰ رضا علیہ السلام نے اپنی زندگی کی پہلی منزل سے تا بہ عہد شہادت بہت سے غاصب بادشاہوں کے دور دیکھے، آپؑ 153 ہجری میں منصور دوانقی کے دور میں متولد ہوئے۔ سن 158 ہجری میں مہدی عباسی، سن 169 ہجری میں ہادی عباسی، سن 170 ہجری میں ہارون رشید عباسی، سن 194 ہجری میں امین عباسی، سن 198 ہجری مامون رشید عباسی علی الترتیب خلیفہ وقت ہوتے رہے لیکن آپ ؑ نے اس بات کی پرواہ کیے بغیر کہ کس کا دورہےکس کا نہیں ہے ہر دور میں ہی سلسلہ پیغام ِ امامت جاری رکھا انہوں نے کہا کہ امام علیہ السلام کے مکارم اخلاق میں سے تھا کہ جب بات کرنیوالا اپنی بات ختم کر لیتا تھا، تب اپنی طرف سے آغاز کلام فرماتے تھے یعنی امام علی رضا علیہ السلام نے کبھی کسی شخص کے ساتھ گفتگو کرنے میں سختی نہیں کی اور کبھی کسی بات کو قطع نہیں فرمایا۔ مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے آخر طلباکو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امام علی بن موسیٰ رضا علیہ السلام کے معجزات اور کمالات کے ساتھ اُن کی زندگی اور انداز تبلیغ کا بھی مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ ہم امام علیہ السلام کے حقیقی پیروکار بن سکیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.