شیعہ کا مسلک ،مسلک امام حسین ؑ ہے، آیت اللہ یعقوبی

0 66

 

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا ہے کہ آج اہل سنت کی اکثریت غزہ کے مسلمانوں کی نصرت نہیں کر رہی جبکہ شیعہ اُن کی مدد میں پیش پیش نظر آتے ہیں کیونکہ شیعہ کا مسلک ،مسلک امام حسین علیہ السلام ہے یعنی مظلوم کی مدد کرنا اور ظالم کےمقابلہ میں ڈٹ کر کھڑ ا ہونا ہے۔

اس لیے ہم آج خطہ میں دیکھ رہے ہیں کہ شیعان علیؑ ہی ہمارے اہلسنت مظلوم بھائیوں کیلئے جان کی بازی لگا رہے اور مسلسل 10 ماہ سے عالمی قوتوں کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا ہے کہ یہ بات بہت اہم ہے کہ شیعان علیؑ مسلمانوں کے درمیان یکجہتی اور مددگاری کی راہوں پر گامزن ہیں۔

انسانیت کی نظر سے دیکھا جائے تو، صرف شیعہ نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کیلئے بھی اشد ضروری ہے کہ وہ غزہ کے مسلمان بھائیوں کی مدد کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ احترام اور محبت کے ساتھ رہیں اس طرح کا امتیازی سبق سب کے لیے بہت مثالی ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ میں مسلمان انتہائی بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں اس موقع پر محض شیعہ نہیں بلکہ اہلسنت کو بھی احساس ذمہ داری نبھاتے ہوئے غزہ کے مسلمانوں کی بھرپور مدد کرنی چاہیے تاکہ ہم سب ہم آواز ہوکر دنیا کو بتاسکیں کہ ہم ہر گز کمزور نہیں ہیں اور ہم ایک دوسرے کے دکھ اور درد کو سمجھتے ہیں ۔

اس وقت دیکھا جائے تو شیعہ جماعتیں اور دیگر ادارے، فلسطین اور غزہ میں عوام کی مدد کے لیے اپنی اسٹریٹجک مدد فراہم کررہی ہیں اس موقع پر اگر تمام مسلمان متحد ہوجائیں تو قوی امید ہے کہ یہ اتحاد اور مدد مسئلہ فلسطین کے حل کو تقویت دیکر فلسطینوں کو آزادی دلا سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.