امام حسینؑ نے دین اسلام کودائمی بقا ءبخشی ،آیت اللہ یعقوبی

0 80

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا ہے کہ شہادت امام حسینؑ نے دین اسلام کو بقا بخشی، عاشورہ کے دن یزیدیت کو فیصلہ کن شکست سے دوچار ہونا پڑا اور تاریخ نے تلوار پر خون کی فتح کا نقارہ بجا دیا یزید اپنے افکار اور نظریات کیساتھ ایسا غرق ہوا کہ اُس کا نام ایک لعنت بن کر رہ گیا ۔

عاشورہ کا واقعہ تاریخ انسانیت کا سب سے پُردرد اور غمناک واقعہ ہے صبر حسینؑ نے دنیا میں ایک نئی مثال قائم کر دی اور آج ہر آنکھ اُن کے غم میں فرات کا منظر پیش کرتی ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا نے حق و باطل کا فرق ہمیشہ کیلئے نمایاں کر دیا حالانکہ ظالم اور جابر یزیدی مشینری نے امام حسین علیہ السلام کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے میں کوئی کسر نہیں اُٹھا رکھی تھی اورلعین یزید، امام حسین علیہ السلام کو قصوروار ٹھہراتا تھا اور کچھ لوگ اُس کے پروپیگنڈہ کو تسلیم بھی کرتے تھے لیکن امام مظلومؑ نے یزیدیت کے تمام پروپیگنڈے اور ارادے مٹی میں ملا دیئے اور اسلام کا پرچم ہمیشہ کیلئے سر بلند کر دیا۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا ہے کہ کربلا کل بھی ہمارے لیے نمونہ عمل تھا اور آج بھی نمونہ عمل ہے اور رہتی دنیا تک رہے گا محرم الحرام کے منانے والوں کیلئے کربلا کا پیغام ہے کہ حق پرستوں کے کبھی قدم نہیں ڈگمگاتے اور وہ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوتے ہیں۔

کربلا ہر انسان کیلئے مشعل راہ ہے۔آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا ہے کہ بے شک امام حسین علیہ السلام کو بہتر 72 ساتھیوں کیساتھ شہید کر دیا گیا لیکن دنیا پر ایک اصول واضح ہوگیا کہ شہادت کی موت دنیا کے ظاہری جاہ و جلال سے ہزار گنا بہتر ہے اس لیے مومنین کو امام حسین علیہ السلام کا راستہ اپنانا چاہیے اور شہادت کو میراث سمجھتے ہوئے طاقتور دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہونا چاہیے ۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا ہے کہ تمام مومنین کو افکارِ حسینی پر عمل پیرا ہو کر عبادت الہیہ کو بھی اپنے مقررہ وقت پر ادا کرنا چاہیے تاکہ اُسوہ حسینی کی حقیقی معانی پاسداری کر سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.