ہر مومن کیلئےعزاداری روح کی غذا ہے، آیت اللہ یعقوبی

0 599

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام اسلامی عقیدت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل مہینہ ہے جو خصوصی احترام اور توجہ کا مستحق ہے۔

ہم سب کو اس مہینہ کو عقیدت اور احترام سے منانا چاہیے اور ہر مسلمان کو اس کی قدر و اہمیت سمجھنی چاہیے۔آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) نے کہا کہ ہر مومن کیلئے عزاداری امام حسین علیہ السلام روح کی غذا ہے

اس لیے تمام مومنین کو عزاداری امام حسین علیہ السلام میں بھرپورشرکت کرنی چاہیے اور اپنے اپنے گھروں میں مجالس و ماتمداری کا سلسلہ بڑھانا چاہیے تاکہ آپ کے بچے بھی عزادار بنیں اور اُنہیں مقصدِقیام امام حسین علیہ السلام کا ادراک ہو۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) نے کہا کہ علماء و ذاکرین کو چاہیے کہ وہ فضائل و مصائب کے ساتھ ساتھ مقصدامام مظلوم علیہ السلام ضرور بیان کریں تاکہ معاشرہ کی اصلاح کا پہلو بھی بھرپور طریقہ سے اُجاگر ہو سکے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.