آیت اللہ یعقوبی سےبغداد کے آئمہ جمعہ کی ملاقات

0 594

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) سے بغدا دکےتمام آئمہ جمعہ کی ملاقات کی۔ آئمہ جمعہ نے آیت اللہ سید علی سیستانی اور آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی کی مرجعیت کے ساتھ کھڑے اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

آئمہ جمعہ نے آیت اللہ سید علی سیستانی اور آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی کی درازی عمر کے لیے دُعا کی۔آئمہ جمعہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انشاء اللہ بزرگان کے ارشادات کی روشنی میں تمام آئمہ جمعہ پورے عراق میں نئی جنریشن کی اصلاح کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) نے بھی آئمہ جمعہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے تاکید کی کہ مساجد اللہ کے گھر ہیں اور کسی کو بھی اللہ کے گھر سے بیدخل نہ کیا جائے بلکہ لوگوں کو مساجد کی طرف مائل کیا جائے کیونکہ اس عظیم خدمت کا ہر ایک کو موقع میسر نہیں آتا بلکہ وہ خوش نصیب لوگ ہوتے جنہیں مساجد کو آباد کرنے کی سعادت نصیب ہوتی ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) نے آئمہ جمعہ سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ مساجد کی اہمیت کے حوالے سے ہر ایک فرد پر یہ بات واضح کرنی چاہیے تاکہ دنیا بھر میں اسلام کی پہچان کا سبب مساجد ہیں اور مساجد جتنی زیادہ آباد ہوں اُتنے زیادہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی اسلام کی طرف متوجہ ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.