آیت اللہ یعقوبی کے حکم پر لاکھوں زائرین کی عید غدیر کے موقعہ پر نجف اشرف آمد

0 543

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد یعقوبی کے حکم پر لاکھوں زائرین کی عید غدیر کے موقعہ پر نجف اشرف آمد،تفصیلات کے مطابق آیت اللہ العظمی شیخ محمد الیعقوبی کے حکم پر عراق بھر سے زائرین کی بڑی تعداد جشن غدیر میں شرکت کےلئے نجف اشرف پہنچی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو سال سے آیت اللہ العظمی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)ہر نماز عید کے موقع پر عراقیوں سمیت دنیا بھر کے زائرین کوعید غدیر کے موقع پرنجف اشرف میںشرکت کےلئے بار بار مدعو کر رہے تھے۔

انہوں نے اس بات کی بھی تاکید کی تھی کہ عید غدیراسلام اور مومنین کی قوت کے اظہار کا نام ہے۔ دنیا بھر سے 40 لاکھ سے زائد زائرین نے عید الغدیر کے موقع پر روضہ امام علی ع میں حاضری دی،ہر سال کی طرح اس سال بھی عراق اور دوسرے ممالک سے لاکھوں مومنین نے عید غدیر کے دن نجف اشرف میں حضرت علی بن ابی طالب(ع) کے روضہ مبارک میں حاضری دی اور امام علی(ع) کو اللہ کی طرف سے امامت و خلافت کے لیے نامزدگی اور اعلان ولایت پہ مبارک باد پیش کی اور تجدید بیعت کی۔

یاد رہے کہ اس سال جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 3000 کیمروں کے ذریعے باہر سے آنے والے زائرین کی گنتی کی گئی اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور ہزاروں رضاکاروں نے اپنی خدمات پیش کیں اور زائرین کی رہنمائی کی۔

جبکہ محکمہ صحت نجف اشرف کی تعاون سے 5 موبائل ہسپتال 110 ایمبولینسیں اور ماہر ڈاکٹر کی نگرانی میں میڈیکل ٹیم بھی موجود تھا، جبکہ 60 میڈیا ہاؤسز نے اس فیسٹیول کو کوریج کیا گیا۔عید غدیر کیا ہے ؟عید غدیر کے دن حضرت موسیٰ(ع) کو جادوگروں پر غلبہ حاصل ہوا،عید غدیر کے دن حضرت ابراہیم(ع) کے لیے آگ گلزار بنی،عید غدیر کے دن حضرت موسیٰ(ع) نے یوشع بن نون(ع) کو وصی بنایا۔

عید غدیر کے دن حضرت عیسیٰ (ع)کی طرف حضرت شمعون(ع) کو ولایت و وصایت ملی،عید غدیر کے دن حضرت سلیمان(ع) نے آصف بن برخیا کی وزارت و نیابت پر لوگوں کو گواہ بنایا،عید غدیر کے دن حضرت رسول خدا(ص)نے اپنے اصحاب میں اخوت کا رشتہ قائم فرمایا، لہذا یوم غدیر مومنین کو باہم صیغہ اخوت پڑھنا چاہیے اور آپس میں بھائی چارہ قائم کرنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.