سیدہ فاطمہ معصومہ ؑ کی ولادت پرعالم اسلام کومبارکباد پیش کرتے ہیں،شیخ یعقوبی

حوزۃ علمیہ نجف اشرف جس طرح ان تمام ایام کو دینی اور فکری انداز میں مناتا ہے وہ قابل ستائش ہے

0 84

نجف اشرف(شوریٰ نیوز) مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نےآج نجف اشرف میں اپنے دفتر میں مدرسہ کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت پر عالم اسلام بالخصوص دختران اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت یکم ذیقعدۃ 173 ہجری قمری کو ہوئی اُن کی منزلت و مقام کی معرفت کی بدولت اسلامی و معنوی معاشرے کو مثالی معاشرے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ تمام خواتین اور معاشرے کی بیٹیاں سیدہ معصومہ سلام اللہ علیہا جیسی مظہر عفت و تقوی اور نمونہ ئِ اُسوہ ہدایت خاتون سےزندگی کے اُصول سیکھیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اسلامی معاشرے میں مسلمان بیٹیوں کے بہترین کردار کو اجاگر کرنے کے لیے خانوادہ عصمت و طہارت کی خواتین کی زندگیوں کونمونہ عمل بنانے کیلئے عالمی سطح پر سیمینارز کا اہتمام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا نجف اشرف میں جس طرح ان تمام ایام کو دینی اور فکری انداز میں منایا جاتا ہے وہ قابل تقلید ہے اور عالم اسلام کو بھی یہی انداز اپنانا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.