واقعہ غدیر تاریخ اسلام میں اہم ترین واقعہ ہے ، آیت اللہ یعقوبی

0 545

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) نے تمام عالم اسلام کو جشن غدیر کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ غدیر تاریخ اسلام میں اہم ترین واقعہ ہے جس دن رسول خدا ﷺ نے علیؑ بن ابی طالب علیہ السلام کا ہاتھ پکڑ کر دنیائے اسلام پر اپنے بعد مولائے کائنات کی ولایت کا اعلان کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ میرے بعد دین و دنیا کے ہر معاملہ میں علی بن ابی طالب علیہ السلام کی پیروی کرنا تاکہ تم کبھی بھی گمراہ نہ ہو۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) نے کہا کہ فرمان رسول خدا ﷺ جس میں حضور اکرم ﷺ نے واضح طور پر کہا مَنْ کُنْتُ مَوْلاهُ، فَهذا عَلِىٌّ مَوْلاهُ،جس جس کا میں مولا اُس اُس کا علی مولا۔ یعنی اس وقت، حضرت محمد ﷺ نے غدیر خم میں اپنے بعد حجت خدا کا اعلان کیا کہ علی علیہ السلام ان کے بعد امت کا ولی و منصور ہیں۔ اس واقعہ نے اسلامی تاریخ میں علی بن ابی طالب علیہ السلام کی اہمیت اور ان کے بعد کی حکومت کی تصدیق کی، اور امت کے لیے ایک وحدت بخش پیغام بھی دیا۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) نے کہا ہے کہ امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام تو اس عظیم ہستی کا نام ہے جنہوں نے بچپن سے جوانی اور جام شہادت نوش کرنے تک کبھی بھی راہ خدا میں پسپائی اختیار نہیں کی اور ایک لمحے کے لئے بھی کسی ہچکچاہٹ اور پس و پیش سے دوچار نہیں ہوئے۔مولا علی علیہ السلام نے اپنا پورا وجود وقف راہ خدا کر دیا۔ جب ضرورت پڑی تبلیغ کے لئے آگے بڑھے، جب شجاعت کے جوہر دکھانے کا موقع آیا تو تلوار چلائی، کبھی بھی خوف کا کوئی شائبہ بھی آپ کے رخ انور پر نظر نہیں آیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.