مسلمانوں میں وحدت کا سب سے بڑا ذریعہ حج ہے، آیت اللہ یعقوبی

0 543

نجف اشرف(فارن ڈیسک)مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ حج بیت اللہ مسلمانوں کے درمیان وحدت کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور عالم اسلام کے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد ادائیگی حج کیلئے مکہ المکرمہ جاتے ہیں جہاں اعمال حج بجا لاتے ہوئے ’’اللھم لبیک‘‘ کہہ کر ہم آواز ہو جاتے ہیں ۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ فروعات دین میں حج کو بنیادی اہمیت اور انفرادیت حاصل ہےیہ فروعات کا محض رکن ہی نہیں،بلکہ اخلاقی، معاشرتی اور قومی زندگی کے ہر رخ اور ہر پہلو پر حاوی ہے اور مسلمانوں کی عالم گیر حیثیت کا مظہر بھی ہے۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ اسلامی عبادات میں حج ایک ایسا فریضہ ہے جو مسلمانوں کی طاقت دنیا پر آشکار کرتا ہے تمام دنیا دیکھ رہی ہوتی ہے کہ دنیا بھر سے بیت اللہ میں آنیوالے حجاج کی زبانیں الگ ،ماحول الگ لیکن تمام تر افراد خدا کے حضور ایک ہی انداز میں پیش ہو رہے ہوتے ہیں اور کسی کو کسی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ہوتی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.