ولایت علیؑ کے بغیر دین مکمل نہیں ہوتا،آیت اللہ یعقوبی
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ ولایت علی ابن ابی طالب کے کے بغیر دینِ دینِ کامل نہیں رہتا کیونکہ نبوت کی طرح منصب امامت بھی خدا کی طرف سے تفویض کیا گیا منصب ہے۔
امام علی علیہ السلام کی ولایت کی گواہی لینے کیلئے ہی تو خم غدیر کے مقام پر حاجیوں کے جم غفیر کے سامنے رسول خدا ﷺ نے امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا ہاتھ پکڑ کر مَنْ کُنْتُ مَوْلاهُ، فَهذا عَلِىٌّ مَوْلاهُ کہا تھا اور ہرایک نے ولایت علی بن ابی طالب علیہ السلام کو تسلیم کرنا پڑا۔ اسی لیے تو خداوندقدوس کی جانب سے رہبری کیلئے بھیجے گئے انبیاء اور آئمہ پر کسی کو بھی کوئی فوقیت حاصل نہیں ہوسکتی۔
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام نہ صرف علم کا دروازہ ہیں بلکہ قسیم النار و الجنہ بھی ہیں مومنین کی خوش نصیبی ہے کہ وہ علی بن ابی طالب علیہ السلام ولایت پر اکٹھے ہوئے اور اُنہیں دنیا و آخرت میں اپنا رہبر و رہنما اور امام مانتے ہیں۔
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ امیرالمومنین کی شان و عظمت کس قدر بیان کی گئی ہے کہ خداوند متعال نے حدیث قدسی میں امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کی عظمت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ لَوِ اجْتَمَعَ النَّاسُ کُلُّهُمْ عَلَی وَلَایَهِ عَلِیٍّ علیه السلام مَا خَلَقْتُ النَّارَ اگر تمام لوگ حضرت علی علیہ السلام کی ولایت پر جمع ہو جاتے تو میں آتش جہنم کو خلق نہ کرتا۔