ایرانی صدر رئیسی کی شہادت پر ایرانی قیادت اور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں، آیت اللہ یعقوبی

0 448

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے طیارہ حادثہ میں شہید ہونیوالے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کے طیارے کو پیش آنے والے ہولناک حادثہ کی اطلاع ملنے پر ہم صدمہ سے دوچار تھے اور بے چینی کی کیفیت میں اُن کی باحفاظت واپسی کیلئے دُعائوں کے ذریعے خداوندقدوس کے حضور التجا کرتے کر رہے تھے لیکن پوری قوم کو اُن کہ شہادت کے غم سے دوچار ہونا پڑا۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے انتہائی غم و اندوہ کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے کیونکہ پوری دنیا حجتہ السلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کی اہمیت سے واقف ہےلیکن اللہ تعالیٰ نے اُن کو اور اُن کے ساتھیوں کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے پاس بلا لیاانہوں نے اپنی باوقار زندگی کا اختتام بھی نیک اور عظیم عمل کے ساتھ کیا کیونکہ وہ ایک عظیم ڈیم کے افتتاح کے بعد دوردراز علاقوں کا معائنہ کرنے کیلئے گئے ہوئے تھے۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ اس عظیم سانحہ پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور امید واثق ہے کہ اس مشکل اور پیچیدہ مرحلہ کو بحفاظت طریقہ سے پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا کیونکہ ایرانی قیادت اور عوام ہمیشہ مشکل ترین حالات میں اپنی قابلیت کی بنیاد پرکامیابیاں سمیٹتے رہے ہیں۔انقلاب اسلامی جمہوریہ ایران کو پینتالیس سال گزر چکے ہیں اس دوران بے شمار مشکلات اور نقصانات کا ایران کو سامنا رہا لیکن ایرانی قوم بہترین رہنما پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو اُن کے قومی وقار میں ہمیشہ اضافہ کرتے ہیں اور دنیا کو ہرگز تنقید کا کوئی موقع نہیں دیتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.