نجف امام زمانہؑکا دارالخلافہ اور علوم کا مرکزہے،آیت اللہ یعقوبی

0 417

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ نجف اشرف امام زمانہ علیہ السلام کا دارالخلافہ اور علوم اسلام کا مرکز ہے نجفی مراجع کے دل تمام دنیاکے لوگوں کیلئے کھلے ہیں چاہے وہ پاکستان، افغانستان یا کسی بھی ملک سے تعلق رکھتے ہوں۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ نجف اشرف ایک علماء و فضلاء کا مرکز ہے اور اس میں رہنے والے مراجع نے ہمیشہ تعلیمی اورفکری حوالے سے علم و عرفان کی ترویج کیلئے کام کیا اور ہمیشہ دینی خدمت کو یقینی بنایا جبکہ اپنی عملی زندگی میں دین کے اصولوں کو عمل میں لاتے رہے ہیں۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ نجف اشرف آج بھی علمی، فکری، اور مذہبی مراکز کا اہم مرکز ہےجہاں طلبہ کو دین کی تعلیمات،تفسیر قرآن، احادیث، فقہ، عقائد، اور دیگر دینی موضوعات پر مطالعہ اور تدریس کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ باب العلم امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کا اپنا شہر نجف اشرف علم کا گہوارا ہے جہاں سے پوری دنیا آج بھی فیضاب ہو رہی ہے اور رہتی دنیا تک تشنگانِ علم اسی شہر کے دروس سے سیراب ہو کر اپنی پیاس بجھاتے رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.