امام جعفرصادقؑ کی زندگی کو نمونہ عمل بنایا جائے،آیت اللہ یعقوبی

0 381

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کے موقع پر امام مہدی ؑ کے حضور تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی حیات طیبہ کو دیکھا جائے تو ایک بات بالکل واضح طور پر دکھائی دیتی ہے کہ امام جعفرصادق علیہ السلام نے جس انداز میں تبلیغ و ترویج اسلام کیلئے اقدامات اُٹھائے اُس کے ثمرات آج بھی پوری اُمت مسلمہ حاصل کر رہی ہے اُن کی یونیورسٹی پوری دنیا کیلئے مثال بنی انہوں نے اپنے طلاب کو ہر طرح کے زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ امام صادق علیہ السلام کی حیات طیبہ علمی، ثقافتی اور سماجی سعی و کوشش کا ایک مجموعہ ہے۔ امام علیہ السلام نے دنیائے اسلام میں ایک بڑی درسگاہ اور یونیورسٹی کے قیام کے لیے ضروری بنیاد فراہم کی ہمیں اُن کی زندگی کو نمونہ عمل بنانا چاہیے ۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام کو کئی مرتبہ شہید کرنے کیلئے سازشیں رچائی گئیں۔ جیسا کہ منصور دوانیقی نے متعدد بار امام ؑ کو شہید کرنے کا ارادہ کیا لیکن ہیبت امامت کے باعث ارادہ ترک کر کے اُن کا احترام کرنے لگتا۔ منصور نے امام جعفر صادقؑ سے لوگوں کے ملنے پر پابندی بھی عائد کی۔آخر کار 65 سال کی عمر میں منصور دوانقی کی طرف سے مسموم ہوئے جس سے آپؑ کی شہادت واقع ہوئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.