جنت البقیع کا انہدام مزارات مقدسہ کی توہین تھی، آیت اللہ یعقوبی

0 439

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہاہے کہ جنت البقیع کا انہدام امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے کیونکہ جنت البقیع مدینہ منورہ میں واقع ایسا قبرستان ہے کہ جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجداد، اہل بیت علیھم السلام، اُمّہات المومنین، جلیل القدر اصحاب اور دوسری اہم ترین شخصیات کی قبریں موجود ہیں کہ جنہیں منہدم کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انہدام جنت البقیع کے حوالے سے دکھ اور تکلیف کا مقام تو یہ ہے کہ اسلام کے نام پر اسلامی تعلیمات کے برعکس قدم اُٹھایا گیا مزارات مقدسہ کی توہین کی گئی جس کی اسلام قطعاً اجازت نہیں دیتا۔

انہوںنے کہا کہ آٹھ شوال ١٣٤٤ ہجری تاریخ اسلام کا وہ دکھ اور تکلیف بھرا دن ہے کہ جس دن جنت البقیع کے تاریخی قبرستان کو منہدم و مسمارکر دیا گیا تھا ۔ اسی لیے یہ دن تاریخ اسلام میں یوم انہدام جنت البقیع کے نام سے مشہور ہے ،یعنی وہ دن کہ جب بقیع نامی تاریخی قبرستان میں تعمیر شدہ مزاروں کو ڈھا کر خا ک کے ساتھ یکساں کر دیا گیا۔

انہوںنے کہا کہ وقت کروٹ بدل رہا ہے اور مسلمان آپس متحد ہو رہے تو انہدام جنت البقیع کے موقع پر گرائی گئی تمام مزارات کی از سرنو تعمیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہاں دفن ہستیوں کی خدمات کا ادنیٰ سا حق ادا ہوسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.