احکامِ خداوندی کی مزید بجاآوری میں مشغول ہوں،آیت اللہ یعقوبی

0 271

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے رمضان المبارک کے آخری ایام کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا چونکہ رمضان المبارک کے آخری ایام چل رہے ہیں تو ہمیں عبادات الہیہ کے ساتھ ساتھ غریبوں ، یتیموں اور مسکینوں کا خیال رکھنا ہوگا ان آخری ایام سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرتے ہوئے خود کو احکامات خداوندی کی بجاآوری میں مشغول کرنا ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ ہم اس ماہ مبارک میں جو کچھ پا لیا جو ہمارے روحانی مزاج میں تبدیلی رونما ہوئی اور جو ہماری قساوت قلبی نرم دلی میں تبدیل ہوئی اور مافوق الفطرت مناظر میں بہتری آئی ان سب کا تحفظ ازحد ضروری ہے ۔

انہوں نےکہا کہ رمضان المبارک کے گزرنے کے بعد سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ہمیں حرام سے اجتناب کرنا ہوگا اگر ہم حرام سے اجتناب کرتے رہے تو اپنے مقصد کو پا لیں گے اور رضائے خداوندی کے حصول میں خود بخود آسانیاں پیدا ہو جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.