عالمی یوم القدس کا تعلق پوری اسلامی دنیا سے ہے،آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم

قدس شریف جلد ہی آزاد ہو کر امت اسلامیہ کی طرف لوٹ آئے گا،بحرینی شیعہ رہنماء

0 96

منامہ (شوریٰ نیوز) رہبرِ شیعیان بحرین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے کہا ہےکہ عالمی یوم القدس صرف فلسطین اور قدس شریف سے متعلق نہیں ہے، بلکہ اس کا تعلق پوری اسلامی دنیا سے ہے اور مسئلہ فلسطین کے تعلق سے مسلمان ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانانِ عالم نے عالمی یوم القدس مارچ میں شرکت کرکے یہ پیغام دیا کہ بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین ان کیلئے اب بھی اہم ہیں اور امت مسلمہ کا اہم مسئلہ اور قلب تصور کیا جاتا ہے۔بحرینی شیعہ رہنما نے اس امید کا اظہار کیا کہ فلسطینیوں کے جہاد، مزاحمت اور امت اسلامیہ کی حمایت سے قدس شریف جلد ہی آزاد ہو کر امت اسلامیہ کی طرف لوٹ آئے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.