امام حسنؑ کی ذات جود و سخا کا پیکر تھی، آیت اللہ یعقوبی

0 321

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) امام حسن مجتبیٰ کی ولادت باسعادت پر تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام حسن علیہ السلام کی ذات حُسن اخلاق، حلم اور جود و سخا کا پیکر تھی اُن کے بلند پایہ اخلاق نے معاشرہ کو حالات کے تحت چلنے کا سلیقہ سکھایا جس سے آج کا معاشرہ خالی ہوتا جا رہا ہے۔معاشرہ میں انسانی اقدار کمزور پڑتی جارہی جنہیں ایک بار پھر اُستوار کرنے کیلئے سیرت امام حسن علیہ السلام کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر معاشرہ امام حسن علیہ السلام کے علم و حکمت پر خود کو اُستوار کر لے اور سیاست کے اصولوں کو سمجھتے ہوئے آگے قدم بڑھائے تو کامیابیاں ہر لمحہ قدم چومیں۔ آج سیاست کا مفہوم دوسروں کو بیوقوف بنا کر اپنے مقاصد حل کرنے کا نام
بن چکا ہے جس کی وجہ معاشرتی بگاڑ پیدا ہو رہا ہے اس حوالے سے امام مجتبٰی علیہ السلام سیاست کو بندگان خدا اور خدا کے حقوق کی رعایت سے تعبیر فرماتے ہیں؛ آپ فرماتے ہیں، "سیاست یہ ہے کہ تمہیں اللہ اور اس کے بندوں کے حقوق دکھائی دیں، زندوں اور مردوں کے حقوق کی پہچان رہے، اللہ کا حق تم پر یہ ہے کہ جسکا اس نے تم سے مطالبہ کیا ہے، وہ کرو اور ہر اس چیز سے بچو جس سے اس نے تمہیں روکا ہے، اور زندوں کے حقوق یہ ہیں کہ تم اپنے بھائیوں کے مقابل اپنے وظیفہ و اپنی ذمہ داری پر عمل کرو لیکن مردوں کے حقوق یہ ہیں کہ تم انہیں نیکیوں کے ساتھ یاد کرو انکی برائیوں کا تذکرہ نہ کرو انکی برائیوں سے چشم پوشی کرو کہ خدا انکا حساب لینے والا ہے”۔

انہوں نے آخر میں تمام عالم اسلام اور بالخصوص مومنین کو امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.