رمضان میں فلسطینیوں پر مظالم ،صیہونی قہر خداوندی کو للکار رہے ہیں،آیت اللہ یعقوبی

0 290

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینہ میں فلسطینیوں پر ہونیوالے ظلم و جبر کا خمیازہ صیہونی حکومت کو بہت جلد بھگتنا پڑے گا کیونکہ وہ لوگ قہرخداوندی کو للکار رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی نہ کر کے یہ ثابت کر دیاہےکہ اُس کے ہاں قطعاً کسی طور پر کسی قسم کا کوئی خوف خدا موجود نہیں لیکن کیونکہ یہ طے شدہ اُصول کہ خدا ہمیشہ صبر کرنیوالوں کے ساتھ ہے تو اُسی خدا نے فلسطینیوں کے حوصلے بلند رکھے ہوئے ہیں اس تمام تر صورتحال کے باوجود فلسطینی رمضان کے روزے رکھ رہے ہیں اور دیگر اعمال بجا لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں خون کے سائے میں رمضان شروع ہوا اور فلسطینیوں کے پاس روزہ کی افطاری کیلئے بھی کچھ موجود نہیں اس حوالےسے تمام عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے فلسطینیوں کیلئے امداد کا تسلسل جاری رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ صیہونی حکومت پر دبائو ڈال کر اُنہیں رمضان المبارک کے دوران جنگ بندی کیلئے آمادہ کریں تاکہ فلسطینی کو رمضان المبارک میں دینی فریضوں کی انجام دہی میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں خداوندقدوس نے اپنی رحمت کے دروازے کھول رکھے ہوتے ہیں کیونکہ یہ رحمت، بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے اس مہینہ میں انسانوں کے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ امتوں کی طرح امت محمدیہ پر بھی روزے فرض کیے گئے ہیں تاکہ یہ اس کے ذریعہ تقویٰ حاصل کریں۔یہ ایسا مبارک مہینہ ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ ہر عبادت کا ثواب کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزہ وہ مبارک عمل ہے کہ جس کے بارے میں خدا وندقدوس خود فرماتا ہےکہ روزہ خالص میرے لیے ہے اور میں ہی اپنے بندہ کو اس کا اجر دونگا، روزہ ہی و ہ مبارک عمل ہے کہ جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کاقرب اور اس کی خوشنودی حاصل کی جاتی ہے اور اس کی وجہ سے ذہنی و قلبی اطمینان نصیب ہوتا ہے، خواہشاتِ نفس دب جاتی ہیں انسان گناہوں، فواحشات اور بے ہودہ باتوں سے بچ جاتا ہے اور روزہ کے ذریعہ مساکین و غرباء سے ہمدردی پیدا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نے آخر میں کہا ہے تمام عالم اسلام کو چاہیے کہ اس رمضان المبارک کے موقع پر اپنی دُعائوں میں خصوصی طور پر فلسطینی مسلمانوں کو یاد رکھیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.