رمضان المبارک کے حوالے سے آیت اللہ سیستانی اور آیت اللہ یعقوبی کی پیشین گوئی
آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی اور آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی نے رمضان المبارک کے حوالے سے پیشین گوئی کرتے ہوئے کہ عراق میں اس سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ منگل کو ہوگا جو عیسوی اعتبار سے 12 مارچ کی تاریخ بنتی ہے۔یاد رہے کہ دونوں مراجع حوزۃ نجف اشرف کے بزرگ ترین مراجع ہیں۔
رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کے حوالے سے چاند کی پیشن گوئی مسلمانوں کے نزدیک نہایت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ رؤیت ہلال کے مطابق ماہ رمضان کی پہلا اور آخری دن ثابت ہوجاتا ہے۔ اس حوالے سے علم نجوم کے قانون سے کام لیا جاتا ہے تاہم اصلی معیار چاند کا نظر آنا ہے جوکہ مہینے کی 29 ویں تاریخ کو ثابت ہوجاتا ہے لہذا ماہ رمضان کے بارے میں حقیقی بیان اور فتوی مہینے کی آخری تاریخ کو صادر کیا جاتا ہے۔