معرفت امام زمانہ ؑ کے حصول کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں، آیت اللہ یعقوبی

0 314

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ تمام اہل اسلام اور اہل معرفت پر فرض ہے کہ وہ معرفت امام مہدی علیہ السلام کے حصول کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں کیونکہ اس کی اہمیت کو سمجھنے کیلئے فرمان رسول خدا ﷺ ہی کافی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا تھا کہ غیبت کبریٰ کے زمانے میں امت کا سب سے اہم فریضہ معرفت امام زمانہ علیہ السلام کا حصول ہے اور یہ اس قدر اہمیت کی حامل ہے کہ پیغمبر اکرم نے فرمایا من مات و لم یعرف امام زمانہ مات میتة الجاہلیة( جس نے اپنے زمانے کے امام کو پہچانے بغیر موت کو گلے لگایا وہ جاہلیت کی موت مرا ہے)۔

انہوںنے کہا ہے کہ معرفت امام مہدیؑ کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا امت محمدی کیلئے واجب کی حیثیت رکھتا ہے اس حوالے سے ہمیں چاہیے کہ ہم قرآن کے ساتھ ساتھ وہ دُعائیں جو امام زمانہ علیہ السلام کی معرفت کے حصول کیلئے ضروری ہیں تلاوت کیا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے اللھم عرفنی نفسک فانک ان لم تعرفنی نفسک لم اعرف نبیک اللھم عرفنی نبیک فانک ان لم تعرفنی نبیک لم اعرف حجتک اللھم عرفنی حجتک فانک ان لم تعرفنی حجتک ضللت عن دینی۔

ترجمہ : خدایا! مجھے اپنی ذات کی معرفت عطا فرما کیونکہ اگر تو مجھے اپنی ذات کی معرفت عطا نہ کرے تو میں تیرے نبی کی معرفت حاصل نہیں کر سکتا خدایا! مجھے اپنے نبی کی معرفت عطا فرما کیونکہ اگر تو مجھے اپنے نبی کی معرفت عطا نہ کرے تو میں تیری حجت (حجت زمانہ) کو نہیں پہچان سکتا خدایا! مجھے اپنی حجت کی معرفت عطا فرما دے کیونکہ اگر تو مجھے اپنی حجت علیہ السلام کی معرفت عطا نہ کرے تو میں اپنے دین سے گمراہ ہو جاؤں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.