ادیان عالم مولاعلیؑ کی فضیلت کے معترف ہیں،آیت اللہ یعقوبی

0 290

مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے ولادت امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی13 رجب المرجب کو خانہ کعبہ میں ولادت ہوئی اوریہ مقام و منزلت و شرف فقط حضرت علی علیہ السلام کو حاصل ہے کیونکہ اس سے پہلےنہ کوئی بیت اللہ میں پیدا ہوا اور نہ ہی آئندہ ہوگا ۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا کہ تمام ادیان عالم میں جن لوگوں کو مقدس ہستیوں کی معرفت رہی انہوں نے امیرالمومنین علیہ السلام کی فضیلت کا اقرار کیا اور اُن کی شان میں بہت کچھ لکھا اور اس عظیم ہستی کے فرمودات سے استفادہ بھی کیا اور رہتی دنیا تک کرتے رہیں گے ۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے مزید کہا کہ مولائے کائنات جیسی ہستی کو کُلی طور پر سمجھنا تو عام انسان کے بس کی بات نہیں البتہ اُن کے فرمودات سے استفادہ کر کے اپنی زندگی کو سنوارنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے ۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا کہ رسول اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ارشادات کی روشنی میں، اس عظیم ہستی کی ایک تصویر ذہن میں ابھرتی ہے جس سے استفادہ حاصل کر کے علی بن ابی طالب علیہ السلام کی زندگی کو مشعل راہ بنا یا جاسکتا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.