داعش کس نے بنائی عراقی عوام کبھی نہیں بھولیں گے، آیت اللہ یعقوبی

0 260

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ داعش کس نے بنائی عراقی عوام کبھی نہیں بھولیں گےبعض ممالک دہشت گرد تنظیم داعش کے ہاتھ مضبوط کر کے مسلمانوں کو نقصان پہنچا کر اپنے مفادات اُٹھارہے۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ داعش آخر صرف مسلم ممالک کو ہی نقصان پہنچانے کے درپے ہیں اس سے واضح پیغام ملتا ہے کہ داعش کے مقاصد کیا ہیں۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ دین اسلام کے نام کو استعمال کرکے جس طرح مسلمانوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے انشاء اللہ بہت جلد دنیا دیکھے گی کہ کس طرح یہ دہشتگرد تنظیمیں خود ہی اپنی موت مر جائیں گی۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے اِسلام خود اَمن و سلامتی کا دین ہے اور دوسروں کو بھی اَمن و عافیت کے ساتھ رہنے کی تلقین کرتا ہے۔ اِسلام کے دین اَمن و سلامتی ہونے کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے اپنے بھیجے ہوئے دین کے لیے نام ہی ’اِسلام‘ پسند کیا ہے۔ ارشاد فرمایا:بے شک دین اﷲ کے نزدیک اِسلام ہی ہے۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ اِسلام اپنے لفظ، معنی اور عنوان کے لحاظ سے کلیتاً اَمن و سلامتی، خیر و عافیت اور حفظ و اَمان کا نام ہے۔دوسرے لفظوں میں اِسلام فساد و ہلاکت سے نہ صرف اِجتناب کرنے بلکہ ہر ایک کو محفوظ و مامون رکھنے کا نام ہے۔ اس میں اَصلاً کسی فساد انگیزی، تباہی و بربادی اور تفرقہ و اِنتشار کی گنجائش ہی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اِس کی تعلیمات کا ہر پہلو اِنتہا پسندی اور دہشت گردی کی نفی کرتا ہے گویا جس شخص کا طرزِ عمل اِسلام کے اساسی معنی اور اس کے فکری و عملی اِطلاق سے متصادم ہوگا اس کا اِسلام سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.