اسلامو فوبیا مغربی تہذیب پر سوالیہ نشان ہے ، آیت اللہ یعقوبی

0 267

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ مغرب میں دن بدن بڑھتا ہوا اسلامو فوبیا مغربی تہذیب پر سوالیہ نشان ہے مغربی ممالک کے نزدیک چائنہ کے بعد وہ مسلمانوں کو سب سے بڑا دشمن سمجھتے ہیں۔

انہوںنے کہا ہے کہ اگر مغرب والے مسلمانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں تو مسلمانوں کو بھی اُن سے دوستی یا حد سے زیادہ تعلقات نہیں بڑھانے چاہیں۔

مغربی ممالک کسی بھی صورت اسلامو فوبیا کو ختم نہیں کرنا چاہ رہے، ایک طرف مغرب مسلمانوں پر شدت پسندی کا الزام عائد کرتا ہے۔

دوسری جانب اُن کے اپنے ممالک میں شدت پسندی عروج پر ہے حتی کہ خواتین کے حجاب پر اعتراض کرنا، مساجد کی بے حرمتی کرنا۔

قرآن پاک اور حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنا، جو کہ مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث ہےحالانکہ اسلام دین فطرت ہے اور اس میں کسی طور پر شدت پسندی کو فروغ حاصل نہیں ہوسکتا۔

محمد و آل محمد ﷺ کی تعلیمات کو اگر ہم دیکھیں تو یہ تو بیگانوں کو بھی اپنا کر دینے کا ہنر رکھتی ہیں۔ مگر یہ مغرب والے کس طرح کی خصلت کے حامل ہیں جو انسانوں کو انسان سے ہی بیگانہ کیے جارہے ہیں ۔

یقیناً یہ توہین مذہب اور توہین انسانیت جو وہاں ہو رہی ہے یہ کسی بھی مذہب کی تعلیمات نہیں ہیں۔ یہ صرف اور صرف شدت پسندی ہے جو نہ صرف دشمن مذاہب ہے بلکہ دشمن انسانیت بھی ہے۔

اسلامو فوبیا کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے حوالےسے اقوام متحدہ کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ مذہبی منافرت کسی بھی طور پروان نہ چڑھ سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.