امت مسلمہ دوست اور دشمن کو پہچان چکی ہے،آیت اللہ یعقوبی

0 328

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ امت بیدار ہو چکی ہےاُسے معلوم چکا ہےکہ کون دوست اور کون دشمن ہے، ہرایک کو پتہ چل چکا ہے کہ کون سی حکومتیں مغرب کے اشارےپر ناچتی ہیں اور کون سی عوام کی حقیقی ترجمانی کرتی ہیں۔

حقیقت سے منہ نہیں پھیرا جاسکتا،آج امت مسلمہ کو جن حالات کا سامنا ہے وہ سب پر عیاں ہونے کے باوجود مجرمانہ خاموشی نے اُمت کے ہر فرد کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

وہ سمجھنے کے قابل ہوچکے ہیں کہ حقیقی دوست اور دشمن کون ہے۔بعض حالات انسانوں میں شعور کی بیداری کیلئے خود سے پیدا ہو جاتے ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ حقوق انسانی پا مال ہورہے تھے اور مظلوموں و بے کسوں کی آ ہیں اور سسکیاں کسی کو سُنائی نہیں دے رہی تھیں اس دوران ہی تو دوست اور دشمن کی پہچان کرنی تھی اور اب وقت نے امت کو دوست اور دشمن کی پہچان کروادی ۔

قوموں کے باہمی تنازعات کے حل کے لیے بین الاقوامی سطح پربھی موثرقانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ امن کو لاحق خطرات اور جارحیت کو روکا جا سکے۔انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے عالمی سطح پر بلا امتیازاقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں۔

انسانوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا۔ایک دوسرے کی آزادی اور خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے قوموں میں دوستی کو فروغ دینا اور ایک دوسرے کے معاملات میں دخل اندازی سے روکنا ازحد ضروری ہے۔

ہر طرف سر زمین گلستا نِ ،خونِ مسلم سے ہی رنگین ہو رہی ہے۔ منظم نسل کشی کے جرائم چار سو پھیل رہے ہیں۔مسجد اقصیٰ کے مبارک محراب و منبر پر لا شے تڑپ رہے ہیں اور یہ کٹھن وقت ہے انشاء اللہ امن کی صبح کا سورج جلد طلوع ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.