صیہونی افواج عیسائیوں کا بھی قتل عام کر رہی ہیں،آیت اللہ یعقوبی
مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر اپنےتہنیتی پیغام میں دنیا بھر کے عیسائیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید میں حضرت مریمؑ کے لخت جگر حضرت عیسیٰ ؑ کو روح اللہ کے نام سے پکارا گیا اور اُن کا شمار پانچ اولوالعزم پیغمبروں میں کیا گیا جیسا کہ سورۃ احزاب میں خداوندقدوس نے ارشاد فرمایا ہے کہ ترجمہ:”اور اس وقت کو یاد کیجئے جب ہم نے تمام انبیاء سے اور بالخصوص آپؐ سے اور نوحؑ، ابراہیمؑ، موسیٰؑ اور عیسیٰؑ بن مریمؑ سے عہد لیا اور سب سے بہت سخت قسم کا عہد لیا “۔
مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ حضرت عیسیٰ (ع) نے محبت، درگزر اور بھائی چارے کا سبق دیا، یہ وہ اقدار ہیں جنہیں آج ہمیں اپنی زندگیوں میں شامل کرنے کی جتنی ضرورت ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی۔
مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ مغربی دنیا بالخصوص حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ماننے والوں کو اس بات کا احاطہ بھی کرنا چاہیے کہ جو دین حضرت عیسیٰ علیہ السلام بطور پیغمبر لے کر آئے اُس پر کتنا عمل کیا جارہا ہے۔
مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ فلسطین میں کنیسۃ القیامہ بھی موجودہے آج بھی مسیحی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت سے جبل الزیتون پر پیدل چڑھتے ہیں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی یاد میں اسی راستے پر چلتے چلتے کنیسۃ القیامہ پہنچتے ہیں۔ مسیحی عقیدے کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا دوبارہ نزول جبل الزیتون پر ہوگا جہاں سے وہ یروشلم کی طرف جائیں گے اور اسی مقام پر بڑی تعداد میں عیسائی عبادت بھی کرتے ہیں۔صیہونی افواج کیجانب سےارض فلسطین میںمسلمانوں کیساتھ عیسائیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا جارہاہے ۔
مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے ظلم و بربریت کا شکار ہونیوالوں میں عیسائیوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے فلسطین میں موجود عیسائی آبادی کے تقریباً 2.5فیصد افراد کوقتل کردیا گیا محض 20اکتوبر کے حملہ میں 18 عیسائیوں کو قتل کر دیا گیا لیکن اس پر بھی مغرب کی مجرمانہ خاموشی حیران کن ہے۔ حضرت عیسی علیہ السلام کا یوم ولادت دنیا میں انسان دوستی کے فروغ اور مستضعفین کی فتح کی بشارت دینے والے کی یاد دہانی کرانے کا بہترین موقع ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام کو تسلط پسند طاقتوں کے ظلم و ستم کے خلاف استقامت کا مظہر اور انسانیت کے روشن مستقبل کی نوید دینے والا عظیم پیغمبر قرار دیا۔