آیت اللہ یعقوبی کی زیرقیادت شہادت زہراؑ پر سالانہ اجتماع، لاکھوں افراد کی شرکت
مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے بیسویں انقلاب چوک میں امام امیر المومنین علیہ السلام کےلاکھوں زائرین کے سامنے اپنے سالانہ فاطمی خطاب میں فرمایا کہ دین کی خاطر اور حق کی فتح کے لیے ان کی عظیم قربانیوں کو دنیا تک پہنچایا جائے۔
خاص طور پر جو کچھ سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کیساتھ ہوا اور ان کے فرزند امام حسین علیہ السلام کو یوم عاشورہ کے موقع پر جو کچھ پیش آیا وہ ہر زندہ ضمیر کے لیے غزہ میں دیکھے جانیوالے مناظر سے کہیں زیادہ ہولناک اور دردناک ہے۔
سورۃ البروج میں ظالموں کے برے انجام کی نشانی کے طور پر، اس میں تمام بہکانے والے اور ان کے اسباب شامل ہیں جو ان کی مختلف سمتوں کی وجہ سے ہیں جیسے کہ مذہبی شکوک و شبہات، اخلاقی بگاڑ، فکری اور سماجی انحراف، مالی فتنہ، سیاسی دھوکہ وغیرہ۔
انہوں نے اپنی تقریر میں سورۃ بروج کی آٹھویں آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس سورہ میں اسلام سے پہلے توحید پرستوں کے ایک گروہ کی کہانی بیان کی گئی ہے۔
جن پر ایک ظالم حکمران نے ہتھیاروں کے زور پر حکومت کی اور انہیں وہاں سے نکل جانے پر مجبور کیا۔ ان کا مذہب کا معاملہ تھا لیکن انہوں نے قبول نہیں کیا بلکہ اپنے صحیح مذہب پر قائم رہنے پر اصرار کیا۔
اس ظالم حکمران کے کرائے کے سپاہیوں نے ایک بڑا گڑھا کھودا اور اسے لکڑیوں سے بھر کر آگ لگا دی یہاں تک کہ وہ جلتی ہوئی آگ سے بھر گیا۔
پھر انہوں نے تمام مومن مرد و زن اور ان کے بچوں کو اس میں پھینک دیا۔ اس ظالمانہ اور دردناک طریقے سے ان کو قتل کر دیا اور بعض کو تلواروں سے قتل اور مسخ کر دیا گیا۔
وہ جرائم کے ارتکاب یا بدعت پیدا کرنے یا فساد پھیلانے کی وجہ سے نہیں مارے گئے تھے بلکہ ان کے قتل کی واحد وجہ ان کا ایمان تھا۔
آج ہم نے غزہ میں دیکھا کہ مسلمانوں نے اسرائیل کی تمام برائیوں اور جرائم کے خلاف اس حد تک صبر اور مزاحمت کی ہے کہ انہوں
نےتمام غیر مسلموں کو حیران کر کے رکھ دیا اوراس عمل سے متاثر ہوکر کچھ لوگوں نے اسلام بھی قبول کر لیا ہے۔
سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کے مصائب کا احاطہ کرنا کسی بھی انسان کے بس کی بات نہیں رسولؐ خداکے بعد جناب سیدہ ؑ پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹے لیکن انہوں نے صبرواستقامت کا ساتھ نہیں چھوڑا۔
سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا نے امامت و ولایت کو جس انداز میں تحفظ اور جلا بخشی اُسکے بعد دشمن کو جرات نہیں ہوئی وہ نظام ولایت پر اُنگلی کھڑی کر سکے۔
آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)آخر میں کہا کہ ہر بیدار ضمیر یہ سمجھتا ہے کہ اہل بیت (ع) بالخصوص حضرت زہرا (س) اور امام حسین کے مصائب دیگر تمام مصائب سے بڑھ کر ہیں
انہوں نے جس تحمل و برداشت کے ساتھ اپنے اوپر آنیوالی مصیبتوں کو برداشت کیا وہ آنیوالی نسلوں کیلئے مشعل راہ بنتا گیا۔