سیدہ فاطمۃ الزہرا ؑ کی شہادت پر آیت اللہ شیخ محمدالیعقوبی کاتھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کیلئے خون کا عطیہ

0 368

سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے موقع پرمرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نےتھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو خون کا عطیہ دیا۔انہوں نے اس موقع پر بلڈ بینک نجف الاشرف برانچ کے ڈائریکٹر سے ملاقات بھی کی جبکہ طبی عملہ بھی اُن کے ہمراہ تھا۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں تاکہ خون کی کمی پر قابو پایا جاسکے۔ تھلیسیمیا،ہموفیلیا اور لیوکیومیا کے امراض میں مبتلا مریضوں کو خون کی اشد ضرورت ہے خصوصاً وہ مریض جن کو باقاعدگی سے تبدیلی خون کی ضرورت ہوتی ہے وہ اس وقت بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہیں۔

بلڈ بنک برانچ کے ڈائریکٹر نے تھیلیسیمیا کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حوالے سے بتایا کہ عوام الناس کا شادی سے پہلے طبی معائنہ نہ کروانے کی وجہ سے بھی بچوں میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں اوراس حوالے سے وراثت میں ہونے والی طبی حالتوں کو روکنا جو والدین اور بچے کو تکلیف کا باعث بنتے ہیں بہت ضروری ہے۔ڈائریکٹر نے بلڈ بینک کے کام اور اس کی ترقی کے بارے میں مختصر وضاحت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.