مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ اُمت کو اب کوئی دھوکہ نہیں دے سکتا وہ جان چکے کہ دوست کون اور دشمن کون ہے فلسطین میں ہونیوالی ظلم و بربریت نے مسلمانوں کو ایک نئی فکر عطا کر دی ہے کہ جب بھی کہیں ظلم بڑھتا ہے تو باقی انسانوں میں شعور کی نئی منزلوں کا در کھل جاتا ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن کے قیام کیلئے فلسطین کی آزادی واجبی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ صیہونی حکومت یاد رکھے کہ فوجی قبضہ کبھی قائم نہیں رہ پائے گا۔ارض مقدس فلسطین پر جاری مسلمانوں کی نسل کشی تمام عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین و غزہ میں غاصب حکومت کے جنگی جرائم کیخلاف پوری دنیا میں صدائے احتجاج بلند کی جاری ہے لیکن صیہونی حکومت جس طرح سے فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کرکے انسانیت کا قتل عام کررہی ہے وہ نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کا کہنا تھا کہ جس انداز میں غزہ کے اندر مساجد ، عبادتگاہوں ، سکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ایسے لگتا ہے صیہونی کسی اور دنیا کی مخلوق ہیں اور اس دنیا میں صرف انسانوں کی تباہی کیلئے وارد ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حیران کُن مرحلہ فکر آن پہنچا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بھی بات نہیں مانی جارہی ۔ اس موقع پر ایسا
محسوس ہوتا ہے کہ صیہونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی کسی میں سکت باقی نہیں رہی اور دنیا کی ایٹمی طاقتوں نے بھی صیہونی حکومت کے آگے سرتسلیم خم کر لیا ہے ۔ عرب ممالک اور اوآئی سی مشترکہ طور پر اقدامات اُٹھائے تاکہ مقبوضہ فلسطین میں جاری جارحیت کو بھرپور طریقے سے روکا جاسکے۔