غزہ میں فلسطین نہیں عالم اسلام کی جنگ ہے،آیت اللہ محمد الیعقوبی
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ مغربی قوتیں اپنا اصلی یعنی صلیبی چہرہ دکھا رہی ہیں آج پورا مغرب مسلمانوں کے خلاف اُٹھ کھڑا ہوا ہے۔ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا حق ہے کہ متحد ہوکر اس جنگ کا مقابلہ کریں کیونکہ یہ جنگ فلسطین یا عربوں کی جنگ نہیں ہے بلکہ یہ تمام مسلمانوں کی جنگ ہے ۔آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ یہ معاملہ صرف غزہ نہیں بلکہ اُس سے کہیں بڑھ کر ہے کیونکہ یہ لوگ مشرقِ وسطی کے نقشہ کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)کا کہنا تھا کہ جس انداز میں اسرائیل نہتے شہریوں بالخصوص بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا کہ کیا عالمِ مغرب کو فلسطین میں انسانیت کی تذلیل نظر نہیں آرہی اس جنگ کو جس انداز میں بڑھاوا دیا جارہا ہے وہ وقت دور نہیں جب مغرب خود بھی اس کی لپیٹ میں آئے گا اور اُس وقت اُن کے پاس سوائے پچھتاوے کچھ باقی نہیں رہے گا۔
آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کا کہنا تھا کہ جب بھی ہماری طرف سے مغرب کی بات کی جاتی ہے تو اس سے مراد ہرگزعوام نہیں بلکہ ہم مغرب کے حکمرانوں کی بات کر رہے ہوتے ہیں۔ مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کا کہنا تھا کہ اب کے یہ جنگ فلسطین سمیت عالم اسلام کی آزادی کی جنگ ہے جس میں فتح انشاء اللہ مسلمانوں کو نصیب ہوگی ۔ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ اقوام عالم میں مغرب کا منافقانہ رویہ کھل کر سامنے آگیا ہے جس میں انسانی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں بلکہ اُن کو محض اپنے مفادات عزیز ہیں ۔
آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی نے مزید کہا ہے کہ اسلام امن کا دین ہے جس میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں لیکن اپنے دفاع کاحق بھی تمام مسلمانوں کے پاس موجود ہے اور فلسطین میں مسلمانوں کو اپنے دفاع کے حق سے بھی محروم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی کا کہنا تھا کہ غزہ کے مسلمانوں کو جس ظلم و بربریت کا سامناہے تمام عالمِ اسلام کو اُن کی اس مظلومیت کے باعث ہر قدم پر اُن کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تاکہ اسرائیل اپنی ناپاک عزائم سے باز رہے اور فلسطینیوں کو اُن کے آزاد زندگی کے حق سےمحروم نہ کرے۔ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی نے کہا ہے کہ دنیا اپنے منطقی انجام کو زیر نظر رکھتے ہوئے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کا ساتھ دے۔