فلسطینیوں کو بربریت کا نشانہ بنانا ظلم عظیم ہے،آیت اللہ شیخ یعقوبی
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین پر غاصب صہونی حکومت کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو نشانہ بنانا ظلم عظیم کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل ظلم بند کرے اور فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے سے باز آئے۔
آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی نے کہاہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل پر کیا گیا حملہ فلسطینیوں کی مجبوری کو ظاہر کرتا ہے جس انداز میں ان کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ موجود نہیں تھا۔ انہوں ںے فلسطینوں کے حق میں اور ظالم صہیونیوں کی بربادی کی دعا کی۔