دین اسلام ہمیں عبادات الہیہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی کی بھی ترغیب دیتا ہے، آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی

0 113

اسلام دین فطرت ہے جو دینی اور دنیوی تعلیمات کا مجموعہ ہے ان خیالات کا اظہار مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام جہاں ہمیں فروعاتِ دین کی اہمیت اور واجبات کی ادائیگی کا درس دیتا ہے وہیں ہمیں آداب معاشرت، سیاست، معاشیات ،سائنسی علوم و دیگر شعبہ ہائے زندگی کے اُصولوں سے روشناس کراتا ہے ۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کا کہناتھا کہ زندگی چونکہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کا مجموعہ ہے اس لیے دین اسلام ہمیں نہ صرف عبادات الہیہ کی طرف راغب کرتا ہے بلکہ والدین کے حقوق، اولاد کے حقوق، رشتہ داروں کے حقوق،پڑوسیوں کے حقوق حتی کہ جانوروں کے حقوق تک کا خیال رکھنے کا حکم دیتا ہے ۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی نے مزید کہا کہ دین اسلام کو اس لیےمکمل ضابطہ حیات قرار دیا جاتا ہے کہ اسلام ہر طرح کے علوم(سوائے اُن علوم کے جو معاشرتی بگاڑ پیدا کرتے ہیں) کو اپنے ادوار کے مطابق حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے اس کی سب سے بڑی مثال امام جعفر صادق علیہ السلام کی مدینہ میں قائم کردہ یونیورسٹی ہے جہاں دین اور دنیا کے تمام علوم سے متلاشیاں علم و حکمت کو سیراب کیا جاتا تھا اس یونیورسٹی نے دنیا کو بہترین مفکر ، فلسفی، کیمیادان اور نامورعلماء تفویض کئے جن کی کتب سے اقوام عالم آج بھی استفادہ کر رہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.