مرجعیت نے ملت کے دفاع کیلئے قربانیوں کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں، آیت اللہ یعقوبی

0 4

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ الشیخ محمد الیعقوبی دام ظلہ نے اپنے مہمانوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مرجعیت کی عظیم قربانیوں اور امت کی رہنمائی کے لیے کی جانے والی انتھک جدوجہد کا تذکرہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ مرجعیت ہمیشہ امت کے درد کو اپنا درد سمجھ کر میدان میں اتری اور ہر دور میں دین و ملت کے دفاع کے لیے قربانیوں کی اعلیٰ مثالیں قائم کی ہیں۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ الشیخ محمد الیعقوبی دام ظلہ نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں بھی مرجعیت کے فرائض میں نہ صرف دینی امور کی رہنمائی شامل ہے بلکہ معاشرتی، ثقافتی اور سیاسی میدانوں میں بھی امت کی صحیح سمت میں رہبری ضروری ہے۔مرجع عالی قدر آیت اللہ الشیخ محمد الیعقوبی دام ظلہ نےکہا کہ مراجع کی ذمہ داریوں میں یہ شامل ہے کہ دینی مسائل میں الجھے ہوئے افراد کی رہنمائی کریں اور اپنے اس دینی فریضہ سے کوئی بھی مراجع تقلید کبھی بھی غافل نہیں ہوئے اور ہمیشہ مسائل شرعیہ کے حوالے سے امت کی رہنمائی کی ہے۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ الشیخ محمد الیعقوبی دام ظلہ نے کہا ہے کہ مراجع تقلید صرف انفرادی مسائل نہیں بلکہ اجتماعی و معاشرتی مسائل جیسے سیاست، معیشت، تعلیم، ثقافت وغیرہ پر بھی رہنمائی فراہم کرتے آرہے ہیں کیونکہ دینِ اسلام ایک کامل دین ہے اور دین کامل ہر دور کے مسائل اور ہر دور کے لوگوں کیلئے رہنمائی کی خاصیت کا حامل ہوتا ہے۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ الشیخ محمد الیعقوبی دام ظلہ نے کہا ہے کہ مرجعیت کا ایک اور اہم فریضہ دینی تعلیمات کو عام کرنا اور حوزہ علمیہ کی سرپرستی کرنا ہے تاکہ علماء کی نئی نسل تیار ہو اور اس حوالے سے بھی مراجع کرام نے اپنی زندگیاں دینِ اسلام کیلئے وقف کر رکھی ہیں اور ہمیشہ سے دین پھیلانے میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کی ہیں۔

مرجع تقلید کا کردار مسلمانوں کی وحدت قائم رکھنے اور انہیں بیدار و ہوشیار رکھنے میں بھی ہوتا ہے جسے ہر مرجع تقلید نے بھرپور طریقے سے نبھایا ہے۔مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ الشیخ محمد الیعقوبی دام ظلہ نے کہا ہے کہ جس انداز میں مراجع کرام دین اسلام کی خدمت کیلئے اپنی زندگیاں وقف کئے ہوئے ہیں اس صورت میں مرجعیت کا ساتھ دینا اتحاد کے فروغ کا باعث بنتا ہے تاریخ گواہ ہے کہ مرجعیت نے ظلم و استبداد کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ الشیخ محمد الیعقوبی دام ظلہ نے کہا ہے کہ دینِ اسلام کی سربلندی ہر مومن کا بنیادی مشن ہونا چاہیے۔ اسلام صرف ذاتی عبادات کا مجموعہ نہیں، بلکہ ایک مکمل نظامِ حیات ہے، جو فرد، معاشرہ، حکومت، معیشت، عدل، اور اخلاق سب پر محیط ہے۔اسلام عدل، انصاف، مساوات، اور تقویٰ کا علمبردار ہے، اور باطل قوتوں کے سامنے اس کا اُبھار ہی دراصل اسلام کی حقیقی فتح ہے۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ الشیخ محمد الیعقوبی دام ظلہ نے کہا ہے کہ اپنے عمل سے اسلام کی خوبصورتی دکھائیں علمِ دین حاصل کریں ، دوسروں تک پہنچائیں نوجوان نسل کی تربیت کریں،ظالم نظاموں کے خلاف آواز بلند کریں اور مرجعیت کا ہمیشہ ساتھ دیں۔ آخر میں انہوں نے امت کے تمام طبقوں کو دعوت دی کہ وہ مرجعیت کے ساتھ مضبوط تعلق قائم رکھیں اور اس عظیم دینی ادارے کی حفاظت کو اپنی ذمہ داری سمجھیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.