امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر، اسلام اخوت و بھائی چارہ کا درس دیتا ہے،آیت اللہ یعقوبی

0 20

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) نے کہا ہے کہ امت مسلمہ میں وحدت و اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اسلام اخوت و محبت اور بھائی چارہ کی فضا قائم کرنیکا درس دیتا ہے دینی شعائر، اسلامی قوانین اور احکامات اسلام کی پیروی کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے جس سے مسائل خود بخود ختم ہو کر رہ جاتے ہیں۔

جب ہماری منزل ایک، خدا اور رسول ﷺ ایک اور اہلیبیت علیھم السلام پر بھی ہر ایک مسلمان کا ایمان ہے تو کون سی بات مانع ہے آپس میں اتحاد اور بھائی چارے کے درمیان۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں مسلم ممالک مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، اور ان مسائل کا حل تب ہی ممکن ہے جب امت مسلمہ یکجا ہوکر ان کا مقابلہ کرے۔ اگر مسلم ممالک ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد قائم کرلیں، تو وہ عالمی سطح پر اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے بہتر طور پر آواز اٹھا سکتے ہیں۔ایک مضبوط مسلم امت عالمی سیاست میں اپنے حقوق کا دفاع زیادہ مؤثر طریقے سے کرسکتی ہے۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) نے کہا ہے کہ مسلم ممالک میں وسیع قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں، جیسے تیل، گیس، معدنیات وغیرہ۔ لیکن پھر ترقی کی راہیں اُس طرح ہموار کیوں نہیں ہو پا رہیں اس کی وجہ ہمارے درمیان اختلافات کو پروان چڑھا کر ہمیں اقتصادی طور پر بھی کمزور کیا جارہا ہے۔اگر تمام مسلم ممالک آپس میں اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر اقتصادی تعاون بڑھائیں تو وہ اپنی معیشت کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور ترقی کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی اختیار کر سکتے ہیں۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) نے کہا ہے کہ امت مسلمہ میں اتحاد کا مضبوط قیام عمل میں لایا جائے تو اُس کے ذریعے ہم اپنی دفاعی قوت بڑھا سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف اپنے علاقوں کو دشمنوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے، بلکہ مسلم دنیا کے اندرونی مسائل جیسے دہشت گردی اور شورش کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کی ثقافتیں اور روایات تک مشترک ہیں۔ اگر ان ثقافتوں میں مزید ہم آہنگی پیدا کر دی جائے تو امت مسلمہ کو زیادہ مضبوطی ملے گی، اور مختلف ممالک کے عوام کے درمیان بہتر تعلقات قائم ہوں گے۔مسلم ممالک کے تعلیمی اداروں میں ایک دوسرے سے تعاون اور تبادلہ خیال بڑھانا چاہیے تاکہ نوجوانوں کو صحیح تعلیم اور رہنمائی مل سکے۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے درمیان ایک اہم ترین مسئلہ وہ ہیں آپس میں فروعی اختلافات اگر ہم ان تمام تر فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آپس میں متحد ہوجائیں تو ہر طرف اسلام کا ہی بول بالا ہو اور تمام تر سازشیں ملیا میٹ ہو جائیں۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے سربراہان اور رہنماؤں کو اگر ملکی سطح پر بھی کوئی اختلافات ہیں تو اُنہیں اپنے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، تاکہ داخلی اور عالمی سطح پر امن قائم ہو۔ تجارتی روابط، مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے ذریعے مسلم دنیا کے معاشی تعلقات کو مضبوط کرنا چاہیے۔یقیناً، امت مسلمہ کی وحدت نہ صرف مسلمانوں کے مفاد میں ہے بلکہ یہ دنیا میں امن، انصاف اور ترقی کے لیے بھی اہم ہےکیونکہ دین اسلام سے بڑھ کر کوئی دین نہیں جس میں انسان کو ہرطرح کا تحفظ فراہم کیا گیا۔

بچے ہوں یا خواتین ، بزرگ ہوں یا جوان ہر ایک کے حقوق کو تحفظ ملتا ہے تو وہ صرف اسلامی تعلیمات سے ملتا ہے۔ مغرب برائے نام ہی انسانیت کی بھلائی کا دعویدار ہے اس کا پول غزہ میں ہونیوالی ظلم و بربریت کے دوران کھل کر سامنے آگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.