صیہونیوں کی شامت آگئ، ایک فوجی چھاونی میں ہلاک
دریائے اردن کے مغربی کنارے میں بھی ان کی فلسطینی نوجوانوں سے جھڑپیں ہو رہی ہیں
غزہ(شوریٰ نیوز)صیہونیوں کی شامت آگئ، ایک فوجی چھاونی میں ہلاک، دریائے اردن کے مغربی کنارے میں بھی ان کی فلسطینی نوجوانوں سے جھڑپیں ہو رہی ہیں تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے منگل کے روز دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر نابلس پر حملہ کیا جس کے دوران ان کی فلسطینی نوجوانوں سے جھڑپ ہوئی جس میں دو فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔دوسری جانب صیہونی فوج نے خبردی ہے کہ اس کا ایک فوجی النقب میں واقع ایک فوجی چھاونی میں ہلاک ہو گیا ہے۔اس سے قبل صیہونی فوجیوں کی صرف مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں اور غزہ کے علاقے میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوتی تھیں لیکن اب فلسطین کے مشرق میں دریائے اردن کے مغربی کنارے میں بھی ان کی فلسطینی نوجوانوں سے جھڑپیں ہو رہی ہیں اور یہ علاقہ بھی صیہونیوں کیلئےغیر محفوظ ہو گیا ہے جس سے ان کی نیندیں اڑ گئی ہیں ۔