شامی فوج کا فضائی حملہ، 8 دہشت گرد ہلاک
صوبہ ادلب میں تحریر الشام کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بدستور بمباری کی گئی
دمشق(شوریٰ نیوز) شامی فوج کا فضائی حملہ، 8 دہشت گرد ہلاک،صوبہ ادلب میں تحریر الشام کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بدستور بمباری کی گئی تفصیلات کے مطابقصوبہ ادلب میں جبل الزاویہ علاقے میں ہونے والے فضائی حملے کے دوران تحریر الشام کے آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔شامی فوج نے روسی فضائیہ کے تعاون سے اس ملک کے شمال میں واقع صوبہ ادلب میں تحریر الشام کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بدستور بمباری کی ہے۔ تحریر الشام دہشت گرد اتحاد کا نام ہے جس کا جبہۃ النصرہ اہم جز ہے۔شامی اپوزیشن سے وابستہ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے صبح سویرے ادلب کے جنوب میں جبل الزاویہ کے علاقے میں تحریر الشام اتحاد سے تعلق رکھنے والے ایک عسکریت پسندوں ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔اس مرکز نے اطلاع دی ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے جبل الزاویہ میں واقع گاؤں "سرجہ” کے ارد گرد سات بار حملہ کیا اور ادلب کے جنوب میں "جبل العربین” کے اطراف کے علاقوں پر بھی بمباری کی۔مذکورہ ذرائع کے مطابق جبل الزاویہ میں روسی فضائی حملے کے دوران تحریر الشام کے کم از کم آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔ ان حملوں کے علاوہ شامی فوج نے جبل الزاویہ میں واقع قصبے "البراح” کے اطراف کے علاقے کو بھی میزائل حملوں سے نشانہ بنایا۔ اس قصبے کے قریب ترک فوج کا ایک ہیڈ کوارٹر بھی واقع ہے۔ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔